70 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 15:34

70 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دے دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) : 70 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 46 سال سے ازدواجی زندگی میں بندھے اس جوڑے نے والدین بننے کی خواہش کو دل میں دبا لیا تھا جبکہ اولاد کی خوشی دیکھنے کی اُمید بھی چھوڑ دی تھی۔ 70 سالہ بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کے لیے اتنی عمر رسیدہ نہیں ہیں، لیکن پہلے بچے کی پیدائش کےبعد وہ مکمل ہو گئی ہیں۔

دلجندر کور نے گذشتہ ماہ دو سال کی طبی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ کور کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں اور اپنے بچے کی تمام تر دیکھ بھال خود کر رہی ہوں کیونکہ میں خود کو پہلے سے زیادہ چست محسوس کرتی ہوں۔ دلجندر کور نے کہا کہ میرے خاوند مجھ سے بہت پیار کرتے اور میرا خیال رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دلجندر نے بتایا کہ کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد ہماری دعائیں سن لی گئیں اور ہمیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی, دلجندر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ پہلی مرتبہ بے اولادی کا اشتہار دیکھنے پر ہم نے سوچا کہ ہمیں بھی ایک مرتبہ آزمانا چاہئیے کیونکہ شادی کے بعد سے میری اپنی اولاد کی خواہش رہی تھی۔

نیشنل فرٹیلیٹی اینڈ ٹیسٹ ٹیوب سینٹر کے بیان کے مطابق پیدائش کے وقت بچے کا وزن محض 4.4 پاؤنڈ تھا لیکن اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ دلجندر کا کہنا ہے کہ ہمیں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے مرنے کے بعد بچے کا کیا ہو گا لیکن میرا خدا پر کامل یقین ہے کیونکہ وہ مقتدر اور ہر چیز پر قادر ہے۔ فرٹیلیٹی سینٹر کے ڈاکٹر کا کہنا ے کہ دلجندر بظاہر کمزور ہیں جس پر ہم نے یہ ٹیسٹ کرنے سے پہلے انکار کیا لیکن جیسے ہی ان کے تمام ٹیسٹ مکمل ٹھیک آئے تو ہم بھی آمادہ ہو گئے۔ بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں بلکہ اس سے قبل 2008 میں بھی اتر پردیش کی رہائشی ایک 72 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :