ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاکس میں کاربار کے آغاز پر ابتدائی چند منٹس میں اضافہ

بدھ 11 مئی 2016 15:01

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء)ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاکس میں بدھ کے روز کاربار کے آغاز پر ابتدائی چند منٹس میں اضافہ دیکھا گیاہے جیسا کہ نیویار ک اور یورپ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تیل قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں بینچ مارک ہینگ سیگ انڈیکس 0.52 فیصد یا 105.08پوائنٹس اضافے کیساتھ20,347.76 رہا۔اور بینچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس 0.39فیصد یا 10.96 پوائنٹس اضافے کے ساتھ2,843.55رہا۔جبکہ شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری سٹاک ایکسچینج ہے 0.55فیصد یا9.98پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,812.25 رہا۔