مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک نوجوان ہلاک

بدھ 11 مئی 2016 14:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور نوجوان ہلاک ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں کے جنگلی علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے اوم ویر سنگھ نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ہندواڑہ کے جنگلی علاقے واتسا میں انسداد عسکریت پسندی کے نام پر آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری مارے جاتے ہیں ۔