ٹڈاپ کیس : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 14:07

ٹڈاپ کیس : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹڈاپ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے 5 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، اسی لیے بیٹے کو ملنے کی بجائے عدالت میں پہلے پیش ہوا، مجھے جو تاریخ دی گئی میں اسی پر پیش ہوا۔ بیٹے کی بازیابی سے متعلق یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بیٹے کی بازیابی کی خبر سب سے پہلے افغان سفیر نے دی جس کے بعد ایک مرتبہ بیٹے سے بات کروائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نے بتایا کہ انہوں نے سرتاج عزیز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :