راجہ محمد نسیم کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست کو ناقابل نقصان پہنچا ہے‘ چوہدری ظفر انور

بدھ 11 مئی 2016 13:06

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء)پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور نے کہا ہے کہ سابق وزیر حکومت اور تحریک انصاف کشمیر کی الیکشن کمپین کے چیرمین کرنل(ر) راجہ محمد نسیم کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست کو ناقابل نقصان پہنچا ہے ۔کرنل نسیم سیاست کے اندر جرات ودلیری کا نشان تھے اور انہوں نے ساری زندگی عوامی خدمت کو اپنی سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا ۔

ان کی وفات سے پیدا ہونے والاخلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔راجہ محمد نسیم مرحوم کی خدمات ریاستی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔چوہدری ظفر انور نے کہا کہ کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان مرحوم ریاستی معاشرے کے اندر اخوت،بھائی چارے اور مخلصی کا نشان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ساری زندگی اپنی سیاست کو خلق خدا کی خدمت کی نظر کیے رکھا اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف باغ بلکے پورے آزاد کشمیر کی عوام ان کی وفات پر افسردہ ہے۔

کرنل(ر) راجہ محمد نسیم کی سیاسی ،سماجی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔تحریک انصاف کا ہر کارکن ان کی وفات پر دلی دکھ محسوس کر رہا ہے کیونکہ کرنل نسیم صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ درد دل رکھنے والے انسان اور اچھے دوست بھی تھے ۔الله تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے