پاک سرزمین کسی فردکی نہیں پاکستان اور آزادکشمیر میں بسنے والے محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے، راجہ پرویز اختر

بدھ 11 مئی 2016 13:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی آزادکشمیر کے صدر راجہ پرویز اخترشاہین نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کسی فردکی نہیں بلکہ پورے پاکستان اور آزادکشمیر میں بسنے والے محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے،جس کی قیادت نوجوان قائد مصطفی بھائی کے ہاتھوں میں ہے جو محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ،نوجوان کسی بھی قوم میں اہم ستو ن ہوتے ہیں،پاک سرزمین پارٹی مستقبل کی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت ہے اور ملک دوستی کی علامت ہے،مصطفی کمال نے جس طرح کراچی کے لوگوں کے دلوں میں اعتما د کی فضا قائم کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی،پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور محبت کا پیغام لے کر آئی ہے ،کشمیری عوام مصطفی کمال بھائی کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے،اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے ہمہ وقت مصطفی کمال کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ پرویز اختر شاہین ے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان کے عوام کے دلوں میں اعتماد کی فضا پیدا کررہی ہے اور جس طرح اس سیاسی جماعت نے پورے پاکستان کے لوگو ں کو ایک پرچم کے سائے تلے جمع کیا ہے یہ مصطفی کمال پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی کے سہمے ہوئے لوگوں کے دلوں میں رچ بس گئی ہے اور کراچی کے عوام مصطفی کمال کو امیدوں کا محور جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان اور آزادکشمیر میں بسنے والے محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے جس نے مختصر عرصے میں عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے پاک سرزمین پارٹی اس وقت آزادکشمیر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کشمیری عوام اس جماعت کے گروہ میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :