آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے‘قاری محمد رزاق

بدھ 11 مئی 2016 12:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی سینئر نائب صدر قاری محمد رزاق عاصی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے نو مئی کو فہرستیں چسپاں کی گئیں اور 12 مئی تک اعتراضات داخل کرانے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے کہا فہرستوں میں اب بھی کافی غلطیاں ہیں جن کی پڑتال تین دنوں میں نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کی شہری حلقوں میں کسی بھی وارڈ کے ووٹوں کا اندراج مستقل پتہ کی بنیاد پر نہیں کیا مکان نمبر ایک سے اندراج شروع کیا گیا ہے اور اس کے بعد پرانی آبادی شروع کر دی گئی ہے اور اس کے بعد مکا ن نمبر 364 شروع ہو گیا ہے پوری ترتیب ہوتی نہیں ہے کہ بیچ میں پھر پرانی آبادی شروع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں میں شہری آبادیوں میں ترتیب وار مکان نمبروں کے جانب سے اندراج کیا جا تا ہے اور دیہاتوں میں بھی ترتیب وار وارڈ کیے جائیں انہوں نے ان فہرستوں میں بھی بے شمار غلطیاں ہیں شناختی کارڈ کے نمبر پر دوسرے جگہ اندارج شائد نہ ہوا ہو لیکن شناختی کارڈوں پر بے شمار غیر ریاستی لوگوں کے مستقل پتہ جات آزاد کشمیر کے لکھے گے ہیں جن کے ووٹ درج کر دیے گے ہیں جبکہ غیر ریاستی کوئی بھی شخص ووٹ درج کرانے کا حق نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ اس طرح غیر ریاستی اندراج کے بعد انتخابات غیر معنی ہو کر رہ جائیں گے اور غیر ریاستی جماعتوں کے عزائم کی تکمیل ہو گی محاذ کے سینئر نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ ووٹوں کے اندراج کی فہرستوں کو صاف و شفاف بنایا جائے ۔