چوہدری عبدالواحد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصورتعینات

بدھ 11 مئی 2016 12:09

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)چوہدری عبدالواحد کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصورتعینات کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ تعلقات عامہ میں تعینات چوہدری عبدالواحد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عبدالواحد بحیثیت انچارج چیف منسٹر میڈیاسیل‘ سیکشن آفیسر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔