نادہندگان ٹوکن ٹیکس‘بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ 11 مئی 2016 12:09

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)صوبائی سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ہدایات اورڈی جی ایکسائزکے حکم پرڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصورملک محمداسلم کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں نادہندگان ٹوکن ٹیکس‘بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن قصورملک محمداسلم کی زیرنگرانی موٹروہیکل برانچ کے انسپکٹر چوہدری شوکت علی‘ علی اسداللہ‘ محمدرمضان‘ راشدجمال‘شیخ منیر‘ وسیم احمد‘کانسٹیبلان زاہدعلی‘ محمدسعید‘محمدسرور ودیگر ٹیموں نے نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘بغیررجسٹریشن اورجعلی نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف مصطفی آباد‘قصور بائی پاس‘ راجہ جنگ‘ الہ آباد ‘چھانگامانگا‘ پھو لنگر‘پتوکی اورکوٹرادھاکشن میں مختلف مقامات پر ناکے لگاکر جنرل ہولڈ اپ کیا اور 309گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں 120بغیرٹوکن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بندکیاگیا جبکہ 78 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلئے۔