حکومت عوام کوانکی دہلیزپر ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، میاں وسیم اخترشیخ

بدھ 11 مئی 2016 12:07

قصور۔11 مئی(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبرقومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبرصوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہئیے کہ وہ تنقیدبرائے تنقید نہیں بلکہ برائے اصلاح کریں کیونکہ جمہوریت کی اصل خوبصورتی اسی میں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گنڈاسنگھ والا ہائی سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائیرسکینڈری سکول کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کوانکی دہلیزپر ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے‘سیاست کو عبادت سمجھ کر کرناچاہیے ۔