ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 28افراد گرفتار

بدھ 11 مئی 2016 12:04

پشاور۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)ضلعی انتظامیہ نے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 28 ریسٹورنٹ مالکان کوگرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے رنگ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر مختلف ریسٹورنٹ اور میگاسٹورز اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی‘ ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے ‘صفائی کی ناقص صورتحال اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر 28افراد کوگرفتار کرکے جیل بھجوادیاگیا‘ اس موقع پر بات کرتے ہوئی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے کہاکہ ناقص صفائی‘ناغے کے دن گوشت فروکت کرنے اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر 28مالکان کوگرفتارکرکے جیل بھجوادیاگیاہے۔