چارسدہ، جہیز اور زکواة فارم پر عوام سے پیسے بٹورنے والے عناصر کو کیفر کردا تک پہنچایا جائے ،پیرمسعود جان

بدھ 11 مئی 2016 11:52

چارسدہ۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی کے چیئر مین پیر مسعود جان نے مطالبہ کیا ہے کہ تنگی کے بعض علاقوں میں جہیز اور زکواة فارم پر عوام سے پیسے بٹورنے والے عناصر کو کیفر کردا تک پہنچایا جائے ، بعض عناصر محکمہ زکواة کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں جن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایکجاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی کے چیئر مین پیر مسعود جان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ زور تنگی میں جہز اور زاکوة فارم پرعوام سے رقم وصول کرنے والے عناصر کا ضلعی زکوة دفتر سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے تنگی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عوام سے جہیز فارم اور زکواة فارم کے عوض پیسے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں پہلی دفعہ زاکوة کی تقسیم شفاف طریقے ہو رہی ہے اور غریبوں کو ان کا حق باقاعدگی سے مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :