دبئی: گرمیوں میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

بدھ 11 مئی 2016 11:34

دبئی: گرمیوں میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : دبئی کی رہائشی عمارتوں کی مارکیٹ کے ماہرین نے گرمیوں میں کرایوں میں کمی کا امکان ظاہر کیاہے۔ملازمتوں میں کٹوتی کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول جانے والے بچوں کے والدین کرائے زیادہ ہو نے کی وجہ سے دوسری جگہوں پر منتقل ہونگے جس سے کرائے کم ہوں گے۔

(جاری ہے)

کرایہ داروں کو نئے قوانین کے مطابق زیادہ کرایہ دینا پڑ رہا تھا، لیکن نئے آنے والے کرایہ داروں پر یہ شرط عائد نہیں ہوتی جس سے ان کو زیادہ فائدہ پہنچے گا اور کرایوں کی شرع میں کمی آئے گی۔

جنوری سے لیکر مارچ تک کرایوں میں دو سے تین فیصد کمی آئی ہے ۔ جن علاقوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ان میں دبئی ڈاون ٹاون ، پام جمیرہ، اور بزنس بے، بھی شامل ہیں۔ کرائے کم ہونے کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ چونکہ گرمیوں کا سیزن اور رمضان ا لمبارک بھی شروع ہُوا چاہتا ہے ۔ جس رہائشی عمارتوں کے مالکان کو کرایہ دار ڈھوندنے میں مشکل ا ٓسکتی ہے ۔ جس سے کرایوں میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :