خورشید شاہ کا یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 10:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو حفظ و امان میں رکھے۔ علی حیدر گیلانی کی باحفاظت بازیابی پر افغان حکومت اور فورسز کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو گذشتہ روز غزنی سے افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کروایا گیا تھا۔