بجٹ میں اعلیٰ شخصیات کی مراعات ختم کرنے کی تجاویز مسترد کردی گئی:ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 مئی 2016 03:01

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2016ء) بجٹ 2016-17میں اعلیٰ شخصیات کی مراعات ختم کرنے کی تجاویز مسترد کر دی گئی ہیں ،صدر وزیراعظم ،گورنر ہاﺅس اور وزیراعلیٰ کی ٹیکس مراعات برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجٹ میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ٹیکس مراعات ختم نہ کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ،ٹیکس اصلاحات کمیشن نے تمام مراعات ختم کرنے کی تجویز دی تھی ،ایف بی آر کا موقف تھاکہ چند مراعات ختم کرنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔

بجٹ میں ججز اور ویلفیئر ٹرسٹ بھی ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی جبکہ بجٹ میں فاٹا کیلئے انکم اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ جزوی طور پر ختم ہو سکتی ہے،فاٹا کیلئے انکم اور سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح عائد کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :