نیب کی جانب سے بلوچستان کے 13 صوبائی وزراءکو کرپشن کے الزامات کے تحت حراست میں لیے جانے کا امکان ہے:صحافی زاہد گشکوری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 مئی 2016 03:01

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2016ء) صحافی زاہد کشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے 13سابق وزراءکو کرپشن کے الزامات کے تحت نیب کی جانب سے حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زاہد کشکوری کا کہناتھا کہ 2009سے 2015 تک نیب میں 315ارب روپے کی کرپشن کے 150میگا کیسز چل رہے ہیں ،جن میں گزشتہ دنوں میں کافی ڈوپلمنٹ ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں 13سابق صوبائی وزراءکیخلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے جن میں سابق وزیراعلیٰ بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب میں سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کیخلاف 10کروڑروپے کی کرپشن سمیت تین مختلف انکوائری جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :