اقوام متحدہ میں چینی نواجوانوں کی بھرتی کا پروگرام

اتوار 22 مئی 2016 15:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ میں ینگ پروفیشنلز پروگرام(وائے پی پی ) کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی نوجوانوں کو بھرتیکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان ملازمتوں کا تعلق انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی سے ہے یہ ان چینی نوجوانوں کو پیش کی جائیں گی جو انگریزی یا فرانسیسی بول سکتے ہوں اور ان کی عمر32سال سے کم ہو اور ان کے پاس گریجویشن کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔

ایسے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 19جولائی سے قبل آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ ان کیلئے تحریری امتحان14دسمبر کو بیجنگ میں لیا جائے گا۔وائے پی پی کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا تاہم چینی نوجوانوں کی بھرتی کیئے قومی سطح کا امتحان 1995سے جاری ہے۔پہلے وائے پی پی ٹیسٹ میں139امیدواروں نے حصہ لیا تھا جو کہ 3دسمبر 2013کو بیجنگ میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :