رینجرز نے ستمبر 2013ء سے شروع کئے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا

منگل 10 مئی 2016 22:50

کراچی ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف 5 ستمبر 2013ء سے شروع کئے جانے والے ٹارگٹیٹڈ کارروائیوں میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز سندھ نے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں عمل کرتے ہوئے مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے 7224 افراد کو قتل کیا۔

ان ٹارگٹ کلرز کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان رینجرز سندھ اپنی بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز مددگار، واٹس اپ نمبر0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :