جیکب آباد، تھیلیسمیاسینٹر کی پانچ روز سے بجلی بند چارسالہ بچہ شدیدگرمی میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا،ورثا ء کا احتجاج

غریب آباد محلے کے مکینوں کا سیپکو کے خلاف کوئٹہ روڈ پردھرنادے کر احتجاج ،نعریبازی روڈ بلاک ٹائر نذرآتش

منگل 10 مئی 2016 22:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) جیکب آبادکے تھیلیسمیاسینٹر کی پانچ روز سے بجلی بند چارسالہ بچہ شدیدگرمی میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ورثا ء کا احتجاج غریب آباد محلے کے مکینوں کا سیپکو کے خلاف کوئٹہ روڈ پردھرنادے کر احتجاج نعریبازی روڈ بلاک ٹائر نذرآتش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی جانب سے بجلی کی بلاجواز اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جیکب آباد کے سول اسپتال میں قائم تھیلیسمیا سینٹر کی 5روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے مریض تڑپتے رہے جبکہ تھیلیسمیا کا ایک مریض بچہ 4سالہ علی رضا عمرانی نے شدید گرمی کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا جبکہ حسینی بلڈ بینک کی کئی خون کی تھیلیاں خراب ہوگئیں معصوم بچے کی فوتگی کے خلاف ورثاء نے سیپکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف غریب آباد محلے کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اہل محلہ نے پی ٹی آئی کے طارق انڑ ،میاں جاوید لاشاری ،اسلم پہنور ،رجب گولو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکا ل کر کوئٹہ روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذ رآتش کرکے سیپکو کے خلاف سخت نعریبازی کی انہوں نے کہاکہ سیپکو عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے بھتہ نہ دینے پر لائین سپریڈینٹ نے ٹرانسفارمر سے جمپر اتار لیے ہیں جس کی وجہ سے صبح سے بجلی بند ہے گھروں میں بچے ،بوڑھے اورعورتیں سخت پریشانی میں مبتلا ہیں کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ مسئلہ حل کیاجائے اورسیپکو کے کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :