فاٹا اساتذہ کے مطلبات تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے،جماعت اسلامی

ہم نے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کے لیے10مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی،مشتاق احمد اور ہارون الرشید کا مشترکہ بیان

منگل 10 مئی 2016 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان اور جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الر شید نے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اساتذہ کے مطالبات کی منظوری کو اساتذہ کی فتح قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فاٹا اساتذہ نے پروموشن اور اپ گریڈیشن کیلئے طویل جد و جہد کی اور آخر میں اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا۔

جماعت اسلامی نے فاٹا کے اساتذہ کا مکمل ساتھ دیا اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے امیر مشتاق احمد خان نے اس دھرنا میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اساتذہ کے حقوق کیلئے 10 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔

(جاری ہے)

اور خبردار کیا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو گورنرہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مطالبات تسلیم کر کے نو ٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔جماعت اسلامی اس کو خوش آئند قرار د یتی ہے او ر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن فاٹا کو مبارک باد دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جماعت اسلامی اساتذہ کے حقوق کیلئے ہر قدم پر ان کا ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اساتذہ کی بے چینی دور کر نی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :