لاہور میں تیز آندھی اور ہواں کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی

منگل 10 مئی 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) لاہور میں تیز آندھی اور ہواں کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تیز آندھی کی وجہ سے 100سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے ہیں جس کے باعث لاہور کے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی ہے جن میں گڑھی شاہو ،دھرم پورہ ،علامہ اقبال ٹان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

آندھی اور تیز ہوا سے لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیاہے ،بجلی بند ہونے کے باعث لوگ باہر ہوٹلوں میں کھانا کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور ساتھ موسم کا مزہ اٹھا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :