علی حیدر گیلانی سے رابطہ ہوا ، وہ خیریت سے ہیں ، (کل) وطن واپسی کا امکان ہے، بھائی کو لانے کیلئے حکومت نے خصوصی طیارہ فراہم کیا ہے ،قاسم گیلانی لینے افغانستان جائیں گے

سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 مئی 2016 22:43

علی حیدر گیلانی سے رابطہ ہوا ، وہ خیریت سے ہیں ، (کل) وطن واپسی کا امکان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر سے رابطہ ہوا ہے وہ خیریت سے ہیں ،ان کی (کل) وطن واپسی کا امکان ہے،علی حیدر موسم کی خرابی کی وجہ آج نہیں آ سکے انہیں لانے کے لئے حکومت نے طیارہ فراہم کیا ہے اور قاسم گیلانی انہیں لینے افغانستان جائیں گے ۔

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر کی بازیابی کا پیغام افغان سفیر کی طرف سے موصول ہوا تھا۔

(جاری ہے)

علی حیدر سے ہمارا رابطہ ہوا ہے اس نے پوچھا کہ مجھے کون لینے آ رہا ہے تو ہم نے علی حیدر کو بتایاکہ حکومت اور فوج سے رابطے میں ہیں انہیں لانے کے لئے حکومت نے طیارہ فراہم کیا ہے ۔ علی موسیٰ نے کہا کہ قاسم گیلانی حکومتی طیارے میں افغانستان جائیں گے ۔موسم کی خرابی اور علی حیدر کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث آج وطن نہیں لایا گیا ۔علی حیدر کی (آج) بدھ کو پاکستان آمد متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ علی حیدر کی واپسی کا انتظار کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے اس سے رابطہ ہو گیا ہے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں ۔