ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں،فدا خواجہ ایڈووکیٹ

منگل 10 مئی 2016 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ہے ماں و باپ کی عظمت اور حسن محبت کا قائل سب سے زیادہ دین اسلام ہے والدین اولاد کیلئے ہمہ وقت اور قدم قدم پر حقیقی رہبر ہی نہیں بلکہ کامیابی وکامرانی کا زینہ بھی ہے فرمان رسول خداؐ ہے کہ اے ابن آدم تمہارے حسن سلوک کی سب سے زیادہ حقدار تمہاری ماں ہے۔

مدر ڈے ایک دن بتانے کیلئے کافی نہیں بلکہ ہر دن اور ہر پل ماں کی خدمت واحترام کیلئے وقف ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر فدا خواجہ ایڈووکیٹ نے البشر فاؤنڈیشن اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عظمت والدہ اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا خدائی صفات رکھنے والی اس عظیم پاکیزہ ہستی کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں اور نہ ہی پوری کائنات میں کبھی ہو سکتا ہے سنٹرل سائنس سکول کی پرنسپل رخسانہ عمران نے کہا ہمیں تمام انسانی رشتوں کا احترام ہر ممکن کرنا چاہیے لیکن والدہ کی عظمت اور مقام مرتبے کو بہترانداز میں بنھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سکول کی طلبہ نور فاطمہ اور عروج فاطمہ نے کہا کہ جو اعلیٰ مقام ایک عورت اور ایک ماں کو ہمارے دین محمدی ﷺ میں ملا ہے۔ وہ دنیا کے کسی مذہب ومعاشرے میں ماں جیسی قابل تعظیم ہستی کو نہیں مل سکا۔ یورپ امریکہ اور دیگر ممالک سمیت پاکستان میں آج بھی ماں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ کبھی اولڈ ہاؤسز یا ایدھی ہوم میں بگڑی اولاد لاوارث بنا کر چھوڑ جاتی ہے۔ جو کہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :