حکمرانوں کی کرپشن نے زندہ قوم کاشرمندہ کر دیا ،میاں کامران سیف

منگل 10 مئی 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسابق جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق سعیدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔حکمرانوں کی کرپشن نے زندہ قوم کاشرمندہ کر دیا ۔قومی دولت کے چوروں کو چوکوں اور چوراہوں میں سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں میگا کرپشن سکینڈل میں ٹاپ آف لسٹ ہیں وقت کا تفاضہ ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف حکمرانوں کا احتساب کریں۔معاشی دہشت گردوں کی حکمرانی میں دہشت گردی اور غربت ختم نہیں ہو سکتی ہیں۔ میاں کامران سیف نے کہاہرطرف کرپشن ہی کرپشن نظر آتی ہے قوم کے لیڈر ہی کرپٹ ہیں ۔آرمی چیف نے اسی سلسلہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور کرپشن پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ شفافیت کے دعویداروں کی کرپشن کے سیکنڈل آئے روز اخبارات کی زینت بن رہے ہیں حکومت شفافیت کے دعوے کرنے کی بجائے اپنے محکموں میں اربوں روپے کی کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :