Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک کے لئے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کااعلان کرکے عوام دوستی کاثبوت دیا ہے، میاں یوسف

منگل 10 مئی 2016 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں یوسف نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کااعلان کرکے عوام دوستی اورایک ذمہ دارلیڈرہونے کاثبوت دیا ہے۔ملک کے موجودہ حالات میں ترقی،عوام کی خوشحالی اورقوم کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے مگربعض مفادپرست اقدارکی نفی کرکے اوراقتدارکی جدوجہدکرکے جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے مناسب قیمتوں پر آٹے،گھی ،دالیں ،سبزیوں اورضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی فراہمی کااعلان کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔تاجروں اوردکانداروں کوبھی چاہئے کہ وہ بھی ماہ مقدس میں ازخودقیمتوں میں کمی کرکے ذمہ داراپنی ذمہ داری پوری کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ مثبت سیاست کوفروغ دیا ہے جبکہ بعض لوگ منافقت کی سیاست کرکے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحدہوناچاہئے۔ اگرجمہوریت کونقصان پہنچاتومنفی سیاست کرنے والوں کوتاریخ معاف نہیں کرے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات