ایف بی آر نے پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے 2کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوی کر لی

پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی 4کروڑ 27لاکھ روپے کی نادہندہ ، ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز بھجوائے گئے ، جواب نہ آیا

منگل 10 مئی 2016 21:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4کروڑ 27لاکھ روپے کی نادہندہ پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے 2کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ایف بی آر کی 4کروڑ 27لاکھ روپے کی نادہندہ تھی جس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز بھجوائے گئے تاہم کوئی جواب نہ آنے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کرامت اﷲ چوہدری کی ہدایت پر ایف بی آر کی ٹیم نے کارروائی کی اور پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حبیب بینک میں اکاؤنٹ منجمد کر کے 2کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے ۔