مالی سال 16ء کے پہلے 10 مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 5.2 فیصد نمو کے ساتھ16 ارب ڈالر ہو گئیں
منگل 10 مئی 2016 20:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) مالی سال 16ء کے پہلے 10 مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 5.2 فیصد نمو کے ساتھ16 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی 10 مہینوں (جولائی تا اپریل) کے دوران 16034.39ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 15235.00 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.25 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔
اپریل 2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1656.85 ملین ڈالر تھی جو مارچ 2016ء کے مقابلے میں منفی 3.17 فیصد ہے اور اپریل 2015ء کے مقابلے میں 1.02 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک اپریل 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 488.78 ملین ڈالر،345.99 ملین ڈالر، 189.84ملین ڈالر، 221.88 ملین ڈالر، 199.53ملین ڈالر اور 39.85 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اپریل 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 519.65 ملین ڈالر، 398.41 ملین ڈالر، 214.45 ملین ڈالر، 186.96ملین ڈالر، 193.13ملین ڈالر اور 27 ملین ڈالر تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.