پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 30.13 پوائنٹس کے اضافے سے 36265.12 پوائنٹس پر بند

منگل 10 مئی 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 30.13 پوائنٹس کے اضافے سے 36265.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 30.13 پوائنٹس کے اضافے سے 36265.12 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 10.43 پوائنٹس کی کمی سے 21291.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 3.67 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 243.74 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 85.04 پوائنٹس کی مندی سے 15857.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 133.90 پوائنٹس کی کمی سے 14631.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 28.07 پوائنٹس کے اضافے سے 16769.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 1950 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 44 روپے کی تیزی سے 1524 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی اور نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 275 روپے کی مندی سے 5225 روپے اور نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 140 روپے کی کمی سے 7060 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 95 لاکھ 67 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 15.68 روپے سے شروع ہو کر 16.37 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان موٹرز کے 2 کروڑ 90 لاکھ 46 ہزار 500 حصص کے سودے 17.10 روپے سے شروع ہو کر 16.48 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 28 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 170 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ 16 ہزار 141 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 41 ارب 91 کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 708 روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 39 ارب 64 کروڑ 49 لاکھ 30 ہزار 292 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 45 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :