امریکا سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی رکنے کے معاملے پر وزارت خارجہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر آرمی چیف کا اظہار ناراضگی

muhammad ali محمد علی منگل 10 مئی 2016 20:15

امریکا سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی رکنے کے معاملے پر وزارت خارجہ کی جانب ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) امریکا سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی رکنے کے معاملے پر وزارت خارجہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر آرمی چیف نے اظہار ناراضگی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا سے ایف 16 طیاروں کے حصول کے معاملے پر کھڑے ہونے والے تنازعے پر آرمی چیف راحیل شریف نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی روکنے کیلئے بھارت امریکا میں لابنگ کر رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کرنے پر آرمی چیف نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :