اچھی میزبانی سے پاکستان کے دوسر ے ممالک سے دوستانہ تعلقات میں بہتری آئے گی‘صدیق الفاروق

دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

منگل 10 مئی 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) چیئر مین بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے آنے مہمانوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ،اچھی میزبانی سے پاکستان کے دوسر ے ممالک سے دوستانہ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورو ارجن دیو جی کا دن منانے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے حوالے سے منعقدہ انتظامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سیکورٹی، قیام و طعام ، میڈیکل سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔اجلاس میں، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمران خان، سردار بشن سنگھ، پی آر او عامر حسین ہاشمی ،گلریز چوہدری،یاسر اکرم ،ڈی پی او ننکانہ، حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز اور مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی اوسمیت واپڈا کسٹمز،ریلوے اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہمسایہ ملک بھارت سے سکھ یاتری اپنا مذہبی کے تہوار جوڑ میلہ منانے کے لیے 08جون جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر21 جون کو بذریعہ واہگہ پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنیوالے والے یاتر یو ں کو مجھ سمیت قائم مقام پردھان سردار تارا سنگھ و دیگر سکھ رہنماء اور بورڈ افسران انکا استقبال کریں گے۔ بورڈ کے افسران و دیگر عملہ دن رات انکی خدمات کے لئے پیش پیش ہوگا اور سکھ یاتری واپسی پرحسین یادیں لے کر جائیں گے ۔چیئرمین بورڈ کا کہناتھا کہ ہندو اور سکھوں کی مذہبی مقامات کی تنزئین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :