چوہدری برادران کی بیٹے کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی کو دلی مبارکباد

منگل 10 مئی 2016 19:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بخیریت بازیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پوری فیملی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بازیابی کیلئے تعاون کرنے والوں کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔