پنجاب میں دفعہ 144کے تحت تمام قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد

منگل 10 مئی 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء ) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898کی دفعہ 144 کے تحت تمام قسم کے ڈرون کیمروں، ان مینڈ ایریل وہیکلز،ریموٹ کنٹرول ماڈل ائیر کرافٹس،ان مینڈ ائیرکرافٹ سسٹم،فلائنگ کیمروں،کواڈکاپٹر اورہیلی کیم کے استعمال اور اڑان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں میڈیا کوریج اور سپورٹس ایکٹویٹیز کی کوریج کے لئے یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا اور 27 جون2016 تک موثر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :