علی حیدر کی بحفاظت بازیابی سے گیلانی خاندان کو طویل اعصاب شکن اذیت سے چھٹکارا ملا ‘ قمر زمان کائرہ

منگل 10 مئی 2016 19:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر کی بازیابی سے ان کے خاندان کو طویل اذیت سے چھٹکارا ملا ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے عمل میں حصہ لینے والے سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے باعث تاثیر خاندان کی طویل اعصاب شکن اذیت ختم ہوئی ہے۔