پشاورکاشمار جلد ہی عالمی سطح کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا،سنئیر صوبائی وزیر عنایت اللہ
منگل 10 مئی 2016 19:55
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ پشاورکو خوبصورت اورماڈل سٹی بنانے کے لئے اربوں روپے کے مختلف منصوبو ں پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے پشاورکاشمار عالمی سطح کے خوبصورت ترین شہروں میں ہونے لگے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورشہر کے دورے کے موقع پر لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کے متعلقہ حکام اورافسران بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔
عنایت اللہ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی بڑی شاہراہوں اورسنٹر میڈیاکے کناروں پر رنگ برنگ پھولوں کے پودے لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پشاورکی عظمت رفتہ بحال ہورہی ہے اورحقیقی معنوں میں پشاور پھولوں کے شہر میں تبدیل ہورہاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے دیگر ترقیاتی منصوبوں کاحوالہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مفتی محمود ،پیرزکوڑی ،سکندر خان فلائی اورز ،چمکنی اورموٹروے انٹر چینج اورجی ٹی روڈ پر تزئین وآرائش کے کام کی رفتار کو مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ باب پشاورکی تکمیل کو مثال بناتے ہوئے دیگر جاری منصوبوں کو بھی جلد ازجلد مکمل کیاجائے تاکہ پشاورکی خوبصورتی اور اس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن ”گرین اینڈکلین پشاور“کے مقاصد کی تکمیل بہترین اندازمیں ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.