تحریک انصاف کے جلسہ میں حکومتی وسائل کااستعمال بے بنیاد ہے،نئے پاکستان کاآغاز خیبرپختونخوا سے ہوچکاہے،مشتاق احمد غنی
منگل 10 مئی 2016 19:54
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اور اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں حکومتی وسائل کااستعمال بے بنیاد ہے ۔جلسہ پارٹی وسائل پر کیاگیا ۔مسلم لیگ (ن) کے درباریوں کو پشاور میں لاکھوں پر مشتمل مجمع نظرنہیں آیا تو ان کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی کیسے نظر آئے گی۔
وفاقی وزیر پرویز رشید کی بینائی جواب دے گئی ہے وہ اپنی آنکھوں کاعلاج کرائیں ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 41 سنٹی گریڈ کی گرمی میں لاکھوں عوام پارٹی چیئرمین کے جلسہ میں موجود تھے جبکہ تین عینکوں والوں نے بنوں میں خیمہ میں جلسہ کیا ۔وزیر اعظم صاحب کے سکھر میں ائیر کنڈیشنز جلسہ پر 2 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے ۔(جاری ہے)
جن لوگوں کو تھوڑی سی گرمی برداشت نہیں ہوتی وہ عوام کا دکھ درد کیسے سمجھیں گے۔
مشتاق احمد غنی کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ایک غیر جانبدرانہ احتساب کمیشن صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جو جلد منظوری کرالیں گے۔ صوبائی حکومت کودرس دینے والے پہلے ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں ۔مسلم لیگ (ن)کے تمام وزراء وزیر اعظم کو بچانے کے لئے چھلانگیں ماررہے ہیں لیکن پھر بھی انہیں کوئی نہیں بچا سکتا ہے ۔مشتاق احمد غنی کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کاآغاز خیبرپختونخوا سے ہوچکا ہے ۔چوروں اورلیٹروں کادور ختم ہوچکا ہے ۔اب اس صوبہ میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ایسی طرزحکمرانی کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام کو مل رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے درباری خیبرپختونخوا حکومت پر الزام تراشی کی بجائے اپنی فکر کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.