پشاور سمیت صوبے بھرکے سینماء گھروں نے فلم مالک کی نمائش سے معذرت کر لی

منگل 10 مئی 2016 19:48

پشاور سمیت صوبے بھرکے سینماء گھروں نے فلم مالک کی نمائش سے معذرت کر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھرکے سینماء گھروں نے فلم مالک کی نمائش سے معذرت کر لی ہے جبکہ سنسر بورڈ کی چھاپہ مار ٹیموں نے پشاور کی تمام سینماء گھروں کامعائنہ کیا اورکسی بھی سینماء میں فلم کی نمائش نہ ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک پر گزشتہ ہفتے پابندی عائدکردی گئی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فلم کی نمائش کی پابندی کی مخالفت کی تھی ۔

اور صوبائی حکومت نے بھی صوبے میں فلم کی نمائش کی اجازت دیدی تھی ۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی سنسر بورڈنہ ہونے اورمرکزی سنسر بورڈکے خوف کے باعث فلم مالک کی نمائش سینماء گھرمالکان نے کرنے سے معذرت کی ہے ا ور پشاور،نوشہرہ سمیت صوبے کے کسی بھی سینماء میں فلم مالک کی نمائش نہیں کی جا رہی ہے ۔ تاہم فلم مالک کی کاپیاں سی ڈیز میں اور یو ایس بی میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :