لاہور ہائیکورٹ ، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

منگل 10 مئی 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دورکنی بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف متعدد درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں نے منصوبے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردینے کی استدعاکررکھی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ عدالت میں پیش نہ کیاجاسکا،جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو معاہدہ خفیہ رکھنے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تو اشتر اوصاف علی نے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت سے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی استدعا کی.جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا