لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے 5 افراد کی تصاویریں جاری کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 10 مئی 2016 19:42

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے 5 افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے 5 افراد کی تصاویریں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے اب خواتین سے بدتمیزی کرنے والے 5 افراد کی تصاویریں جاری کر دی گئی ہیں۔ تصاویر لاہور پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان افراد کی اطلاع دینے والے کا نام نہ صرف راز میں رکھا جائے گا بلکہ انہیں انعام سے بھی نوازا جائے گا۔