رمضان میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا،ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن

منگل 10 مئی 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں اجناس کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے گی بلکہ انتظامیہ سے بھی بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں عوام کو سستی اور مناسب قیمتوں میں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا صحیح تعین کرے جبکہ قانون کی گرفت میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ ساتھ سرکاری سہولت کاروں کو بھی لایا جائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :