Live Updates

پی ٹی آئی فیصل آبا د ھو بی گھا ٹ میں20مئی کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شیخ خرم شہزاد

منگل 10 مئی 2016 19:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما پا کستان تحریک انصاف شیخ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فیصل آبا د ھو بی گھا ٹ میں20مئی کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ انتظامی مجبوری اور وقت کی کمی کے باعث جلسہ ملتوی کیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیس مئی کو فیصل آباد جلسے کا اعلان کرکے فیصل آبا د کی عوام کی خواہش پو ری کر دی ہے۔

فیصل آباد تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 20 کروڑ عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے ۔ اسلام آباد، لاہور،پشاور اور دیگر اضلاح کے ریکارڈ جلسوں نے حکمرانوں کے ایوانوں میں صف ماتم بچھا دی ہے ۔ملک کے ہر شہر کی عوام نے جس طرح لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی ہے اس نے قائد عمران کے جلسوں میں شرکت کرکے تمام پارٹیوں کے سیاسی جلسوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام بھی باقی شہروں کے پیچھے نہیں رہیں گے وہ بھی لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی غیور عوام نے ہمیشہ حق سچ کی آواز کو بلند کیا ہے اور فیصل آباد کے شہریوں نے ہمیشہ سیاست کے رخ کو تبدیل کیا ہے ۔ تبدیلی اس ملک کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 20مئی کو فیصل آباد کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات