ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل اپنی نومولود بیٹی کو منظر عام پر لے آئے

منگل 10 مئی 2016 19:01

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل اپنی نومولود بیٹی کو منظر عام پر لے آئے

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) یسٹ انڈین کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے اپنی پارٹنر نتاشا اور صاحبزادی بلش کے ساتھ ایک فوٹو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی۔ اس موقع پر انہوں نے مدرز ڈے کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا۔

(جاری ہے)

کرس گیل کی پارٹنر نتاشا نے گزشتہ ماہ اپریل میں ایک بچی کو جنم دیا تھا جس نام بلش رکھا گیا تھا۔ اس خوشخبری کی اطلاع ملنے کے بعد کرس گیل آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کر فوری طور پر ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :