بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفٰی

بھارتی سپریم کورٹ نے ششانک منوہر کو آئی سی سی یا بی سی سی آئی کے سربراہ میں سے ایک عہدہ رکھنے کی ہدایت کی تھی

منگل 10 مئی 2016 18:53

بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفٰی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے صدر ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفی د یدیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے آئی پی ایل میں کرپش سکینڈل سامنے آنے کے بعد بنائے گئے لودھا کمیشن نے ششانک منوہر کو چیئر مین آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے سربراہ میں سے ایک عہدہ رکھنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد اب ان کے لیے 23مئی کو مزید ایک سال کے لیے آئی سی سی کا چیئر مین بننے کا راستہ صاف ہوچکا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اگلے سربراہ کے لیے ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر شرد پوار مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔