صوبائی وزیر داخلہ کی سریاب روڈ بم دھماکے میں کی شدید مذمت ،جانی نقصان پر افسوس کااظہار

پولیس کے بہادر جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر یہ پیغام دیاہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،بلوچستان کی عوام سیاسی قیادت ،سیکورٹی فورسز دہشت گرد وں کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

منگل 10 مئی 2016 18:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر یہ پیغام دیاہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،گزشتہ روز بم دھماکے کے فوراََ بعد جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیاہے انہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پیغام دیاہے کہ دہشت گردی کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں انہوں نے کہاکہ دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچانے کاکام مکمل کرلیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھی کررہی ہے جس کے بعد پتہ لگایاجاسکے گا کہ دھماکہ خود کش تھا یاپھر پلانٹڈ بم کے ذریعے کیاگیاتھا،انہوں نے کہاکہ کوئی بھی یہ نہیں چاہئے گاکہ وہ دہشت گردی کانشانہ بنے اس وقت بلوچستان کی عوام سیاسی قیادت ،سیکورٹی فورسز دہشت گرد وں کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ایسے میں اس طرح کے واقعات عموماََ رونما ہوتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :