پاناما لیکس پیپرز میں وزیراعظم کا نام شامل نہیں،چودھریو تگڑے ہوجاؤ،تہاڈا نمبر پہلے آگیا اے۔دانیال عزیز

پاناما پیپرز کے معاملے پر پوائنٹ سکورنگ ہورہی ہے، انصاف کیلئے پاکستان میں سپریم کورٹ سے بڑا کوئی ادارہ نہیں ہے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنماء دانیال عزیزاور محمد زبیر کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 مئی 2016 18:11

پاناما لیکس پیپرز میں وزیراعظم کا نام شامل نہیں،چودھریو تگڑے ہوجاؤ،تہاڈا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماء دانیال عزیز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا نام پاناما لیکس پیپرز میں شامل نہیں ہے،چودھریو تگڑے ہوجاؤ،تہاڈا نمبر پہلے آگیا اے،دانیال عزیز نے میڈیا کومونس الٰہی کے نام کی دستاویز دکھاتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا براہ راست نام نہیں ہے،لیکن مونس کا فہرست میں تصویر کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء محمد زبیر کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے پاکستان میں سپریم کورٹ سے بڑا کوئی ادارہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاناما پیپرز کے معاملے پر پوائنٹ سکورنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کو لیگل نوٹس بجھوایا جا رہا ہے۔آئی سی آئی جے نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم کا براہ راست نام نہیں ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن کے مطالبے پر فوری انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا لیکن اپوزیشن مطالبہ کر کے خود ہی پیچھے ہٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن زلفی بخاری کو بچانا چاہتی ہے۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن)کے رہنماء محمد زبیرنے کہا کہ وزیراعظم کے ہاتھ بالکل صاف ہیں،نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران کے ساتھیوں کے نام پاناما لیکس میں نہیں آئے؟