احمد شہزاد نے پی سی بی کو اپنے رویے میں بہتری لانے کی تحریری یقین دہانی کروا دی

منگل 10 مئی 2016 17:27

احمد شہزاد نے پی سی بی کو اپنے رویے میں بہتری لانے کی تحریری یقین دہانی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بے باز احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے رویے میں بہتری لانے کی تحریری یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کیمپ میں شامل کیا جائے ۔ اوپننگ بیٹسمین نے اپنے رویے کو بہتر کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑی کو پاکستان کپ میں ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کے معاملے پر کیمپ کیلئے منتخب نہیں کیا تھا۔ چیف سلیکٹر نے احمد شہزاد کو منتخب نہ کرنے کی بنیادہ وجہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو قرار دیا تھا۔