پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کا10مئی کو عالمی دن منایا گیا

منگل 10 مئی 2016 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 10مئی کوہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سب سے پہلے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا دن 2006 میں منایا گیا۔ اس سال اس کا تھیم ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ سے منسوب ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا شمار ان خوش قسمت ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ہر برس برفیلے ممالک سے آبی پرندوں کی بڑی تعداد گرم پانیوں کی تلاش میں ہجرت کر کے آتی ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں ان کی مہمان نوازی کے بجائے نسل کشی کی جاتی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سرکاری عدم دلچسپی اور آگہی کی کمی، قوانین کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ جھیلوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے بھی ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کی تعداد میں کمی سامنے آئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سندھ میں مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے آخری بار 1972 میں قانون سازی کی گئی تھی۔ نئے قوانین بن چکے مگرانتظار ہے کہ یہ کب سندھ اسمبلی سے منظور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :