یو بی جی لیڈران کیساتھ ملکر ملکی معیشت کے استحکام کی جدوجہد کرینگے، 11بڑی تجارتی ایسوسی ایشنزکے نمائندوں کا عزم
منگل 10 مئی 2016 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) ملک کی 11بڑی درآمدی وبرآمدی ٹریڈ ایسوسی ایشنزکے آل پاکستان الائنس آف ایسوسی ایشنز نے ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی لیڈران کے ساتھ ملکر ملکی معیشت کے استحکام کی جدوجہد کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ آل پاکستان الائنس آف ایسوسی ایشنزکے وفد میں شامل اراکین سلیم میمن بکیا، محمد انیس،امین لاثانی، خالد شفیع،ارشد جمال،احسن اعجاز مگوں اور دیگرنے یو بی جی لیڈران سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی)میں یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل زبیر طفیل ،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خالد تواب اور یو بی جی کے رہنماء شیخ شکیل احمدڈھینگڑا سے ملاقات کے دوران آل پاکستان پیپرمرچنٹس ایسوسی ایشن (ایپما) ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری،ٹی اینڈ ملک ایسوسی ایشن،پاکستان کیمیکل اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن،پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن، اسٹیل ایسوسی ایشن ،ٹائلز ایسوسی ایشن ،ٹائرایسوسی ایشن،کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن،پاکستان ہارڈ ویئرایسوسی ایشن اور الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے یو بی جی لیڈران کو اپنی اپنی ٹریڈ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.