سیدحیدر گیلانی کی بازیابی پر سندھ اسمبلی کے رکن ضیاء الحسن لنجارکی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد

منگل 10 مئی 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے سیدحیدر گیلانی کی بازیابی پر سندھ اسمبلی کے ممبرضیاء الحسن لنجارنے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہاکہ آج کا دن پیپلزپارٹی اور گیلانی خاندان کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2016 پیپلزپارٹی کے لیے خوشخبریوں کا سال ہے پہلے سلمان تاثیرکے صاحبزادے شہبازتاثیربازیاب ہوئے اب حیدرگیلانی بازیاب ہوئے ہیں۔