آرمی چیف سے امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات ،پاک افغان سرحد پردو طرفہ روابط بہتربنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 10 مئی 2016 16:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے ملاقات کرکے پاک افغان سرحد پردو طرفہ روابط بہتربنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے جی ایچ کیو کا دروہ کیااورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ اور کوآرڈی نیشن مضبوط بنانے پر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادخیال کیاگیا۔جنرل جان نیکلسن نے آپریشن ضرب عضب کے خطے پر پڑنے والے مثبت اثرات اور امن وامان کے قیام میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :