فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بدقسمت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار دی

منگل 10 مئی 2016 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بدقسمت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار دی ۔اطلاعات کے مطابق والدہ نے بیٹے کو گھر سے باہر جانے اور آوارہ گردی کرنے سے روکا جس پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہو گیا اور اس نے ماں کے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد 42سالہ زاہدہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پستول برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے معمولی جھگڑے پر والدہ کے سر پر گولی ماری اور خود فرار ہو گیا تاہم اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماں بیٹے میں پہلے بھی اس بات پر جھگڑا ہوتا رہا ہے مگر کبھی اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :